حکومت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر فیسٹول 2023 کے سلسلہ میں میرپور ڈویژن میں 16 سے 20 مارچ تک جشن بہاراں فیسٹیول منعقد کیا جائے


حکومت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر فیسٹول 2023 کے سلسلہ میں میرپور ڈویژن میں 16 سے 20 مارچ تک جشن بہاراں فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں چیئرمین کشمیر فیسٹیول کمیٹی و وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد،سیکرٹری سپورٹس چوہدری محمد رقیب،ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی،نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،چیف انجینئر برقیات طاہر رتیال، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس مہربان رشید،ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ امجد علی مغل،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبد القادر،ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات کالجز پروفیسر نذر حسین چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سردار محمد یاسین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف جمیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کشمیر فیسٹیول کے تحت میرپور ڈویژن میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ جشن بہاراں کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے جملہ اداروں سمیت عوام اس میلہ کو کامیاب بنائیں گے۔ جشن بہاراں میں کشمیری کلچرل و ثقافت اور روائتی کھیلوں کے فروغ سمیت لوگوں کو صحت مند تفریحی سہولیات میسر ہونگی۔جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب 16 مارچ کو کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں سکولوں کالجوں کے طلبہ کے درمیان،حمد و نعت،کلام اقبال،ملی نغمے،ٹیبلیو شو،سپورٹس ایونٹ،کرکٹ میچ،سمیت دیگر رنگارنگ پروگرام منعقد کروائے جائیں گے اس طرح 17 اور 18 کو آصفہ بھٹو پارک میں مختلف کلچرل پروگرام جن میں میوزک،صوفی نائٹ،مختلف اقسام کے سٹال لگائے جائیں گے اور محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام مختلف تاریخی مقامات تک شٹل بس سروس کے علاوہ جیپ ریلی منعقد ہو گی جو  نیو میرپور سے پرانے میرپور تک جائے گی۔18 اور 19مارچ کو لہڑی میں گھڑسواری، گھڑ  دوڑ،گھڑڈانس،کبڈی،بازوں گیری،پتھر اٹھانے، فٹبال میچ،خواتین والی بال،واٹر سپورٹس،بک سٹال،زراعت کی نمائش اورمختلف قسم کے سٹال بھی لگائیں جائیں جن میں کشمیری تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا اس طرح جشن بہاراں میلہ کے دوران آل  پاکستان والی بال میچ 16 سے 20  مارچ کو سہنسہ ضلع کوٹلی میں میچز منعقد ہونگے۔
میرپور

Share This Post

More To Explore