وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزراء کرام کے ہمراہ برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کے موقع

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزراء کرام کے ہمراہ برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا اور دعا کی۔وزیر اعظم نے عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش ؒکے مزار پر بھی حاضری دی۔ انہوں نے مزارات پر پھول اور چادریں چڑھائی اور بزرگان دین کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں انہوں نے عرس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور زائرین کو ہر طرح کی سہولیات و مراعات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر معاونین خصوصی،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Share This Post

More To Explore