ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اب چیرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمین ضلع کونسل اور کارپوریشنز کے چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستوں پر تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر لی ہے جو وزیراعظم آزادکشمیر اور تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے، تمام کامیاب ہونے والے مئیر، ڈپٹی میئرزاور چیرمین،وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔توصیف عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے جسکا سارا کریڈٹ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جاتا ہے، 31سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر آزاد کشمیر بھر کے عوام کا جوش و خروش اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے.جبکہ گزشتہ 3دہائیوں میں کئی حکومتیں آئیں لیکن بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے فیصلے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے۔تمام چیرمین،وائس چیرمین منتخب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس نے بلدیاتی انتخابات کے علاؤہ گزشتہ کئی عشروں سے زیرالتواء میرپور ڈرائی پورٹ منصوبے کا نہ صرف سنگ بنیاد رکھا بلکہ اسے جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے رقم مختص کی،میرپور ڈرائی پورٹ کا رقبہ 100 کنال ہے زیادہ تررقم ابتدائی انفراسٹریکچر اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔ اس ڈرائی پورٹ کے قیام سے آزاد کشمیر کو اربوں روپے سالانہ آمدن ہوگی اور ٹیکس اہداف میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔ توصیف عباسی نے کہا کہ نوجوانوں نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کردار ادا کیا۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
