کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی اور ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے کہاہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر امن و امان کے قیام کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کروانے میں کوئی سستی،لاپروائی اور غفلت نہ برتی جائے۔ ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ، ہوٹلز،ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز میں رہائش رکھنے والوں کا مکمل ڈیٹا ہونا چاہیے۔پولیس اور مجسٹریٹ صاحبان چیکنگ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔شہر بھر اور اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو فعال کیا جائے۔سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں طلباء کے درمیان کشیدگی یا مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر بھی متعلقہ ادارے نظر رکھیں کسی بھی ضلع میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع انتظامیہ اور پولیس کو دی جائے۔ریاست میں امن و امان اور سیکورٹی کے لئے انتظامیہ،پولیس اور سیکورٹی کے اداروں کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جائے اور انفارمیشن کا تبادلہ کیا جائے۔قوانین کی خلاف ورزی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائے گے قوانین ریاستی عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لئے بنائے گے ہیں۔ان پر عملدرآمد کروانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد اقبال،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال،ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز،ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم،ایس ایس پی بھمبر راجہ اکمل خان،ایس ایس پی کوٹلی ریاض مغل،سپیشل برانچ کے آفیسر راجہ جاوید الرحمان،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی میں سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو موثر بنایا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کے تحت جملہ اقدامات کیے جائیں۔تینوں اضلاع میں غیر رجسٹرڈ غیر قانونی رہائش رکھنے والے افغان باشندگان کا انخلاء،غیر رجسٹرڈمدارس،این جی اوز،اخبارات، جرائد،پرنٹنگ پریس،غیر قانونی اسلحہ ڈپو،منشیات کی فروخت،مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی،قانون کرایہ داری کے تحت کرایہ داروں کی رجسٹریشن کرنے،وال چاکنگ کا خاتمہ،مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد پمفلٹ،سوشل میڈیا کے ذریعے خوف وہراس اور قانون کے خلاف پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں گئیں جن افراد کے نادرا نے شناختی کارڈ بلاک کیے ہوئے ہیں اگر وہ مطلوبہ کوائف فراہم نہیں کرتے تو ان کے خلاف بھی کروائی عمل میں لائی جائے۔اس طرح تینوں اضلاع میں موجود کرنسی ایکسچینج کے دفاتر کی رجسٹریشن اور روزانہ کی بنیاد پر لین دین کا ریکارڈ انتظامیہ کو فراہم کریں گے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان اور سیکورٹی اداروں کے افسران

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
