ضلع نیلم میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ ومردم شماری کاآغازکردیاگیاہے۔ ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے ایس پی ساجد عمران کے ہمراہ م،ش 001 نمبر گھرانے پر نمبر لگاکر مردم شماری کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر مال آفیسر، نائب تحصیلدار خواجہ فاروق، آفیسر ڈی ڈی ایم اے محمد اختر ایوب،سپر وائزر میونسپل کمیٹی جمشید بشیر و دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ضلع بھر میں پہلے مرحلے میں مختلف محکمہ جات کے شمارکندگان مردم شماری کے حوالے سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ضلع بھر میں مردم شماری کے لئے پلان آف ایکشن پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔سرکل سپروائز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ضلع میں مختلف بلاکس قائم کئے گئے ہیں۔سرکل سپروائزر چارج قائم کئے گئے ہیں،مردم شماری یکم مارچ تا 1 اپریل تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنرنیکہاکہ شہری مردم شماری کے لئے آئی ٹیمز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،جبکہ جملہ محکمہ جات کے ذمہ داران بھی متحرک رہیں۔ ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال تینوں تحصیلوں میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اس سلسلہ میں پولیس محکمہ مال محکمہ تعلیم اور جملہ ادارہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے میں وسائل بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے۔ مردم شماری کے سلسلہ میں آنے والی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے مردم شماری کی ٹیمز کو اپنااتھارٹی کارڈ کو آویزاں رکھنے کی تاکہ شہریوں کوپہچان میں آسانی ہو۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
