ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہاہیکہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کوتاریخی سرپرائز دے کر اسکا گھمنڈ خاک میں ملایا۔ پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو تباہ اور پائلٹ ونگ کمانڈر ابہینندن کو زندہ گرفتار کیا۔بھارتی پائلٹ ابہینندن کا طیارہ آزادکشمیر کے حوراں گاؤں میں گرایا گیا۔ آج وہاں ایک یادگار تعمیر کی گئی ہے یہ یادگار ہمیشہ یاد دلاتی رہے گی کہ دفاع وطن کیلئے عوام اور افواج پاکستان ہمہ وقت تیار ہیں۔ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چار سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے نہ صرف سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ عالمی قوانین پر عمل کر کے ابھی ابہینندن کو مقامی لوگوں کے غصے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے 27 فروری سرپرائز ڈے کے حوالے سے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اب اگر پاکستان اور آزاد کشمیر کی سر زمین پر میلی آنکھ سے دیکھا تو جنگ بھارت کی سرزمین پر ہوگی، کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے نوجوان پاک فوج میں تنخواہ کیلیے نہیں جاتے شہادت انکا منزل و مقصود ہوتی ہے۔توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہندوستان چند سالوں سے سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے ہماری قوم کو demoraliseکرنا چاہتا تھا کہ ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں لیکن بھارتی افواج کچھ نہیں کر سکتی اسکے سب ڈرامے بے نقاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری فتح کی چوتھی سالگرہ ہے۔آج کے دن پاک فضائیہ نے بھارت کی جارحیت کو بدترین ہزیمت سے دوچار کیا۔ابہینندن کو چائے پلا کر دشمن کو دنیا بھر میں شرمسار کیا۔قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اسی لیے پاک افواج دنیا بھر میں بہادری اور عزم کا استعارہ ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
