آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے ممبران اسمبلی سید شوکت علی شاہ، چوہدری محمد رزاق اور فرذانہ یعقوب پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی احمد رضا قادری اور ممبر اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ نے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان اور سابق ممبر اسمبلی چوہدری اکبر ابراہیم کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کروائی۔
٭٭٭٭٭
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 25نومبر 2026
قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کی جانب سے ” آزاد جموں و کشمیر پولیس فاؤنڈیشن آرڈینینس 2026”کو مجلس منتخبہ کے سپرد کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا اور ممبران اسمبلی احمد رضا قادری، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، کرنل (ر) وقار نور،دیوان علی خان چغتائی اور چوہدری قاسم مجید کو مجلس منتخبہ کا ممبر نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں ”آسان کاروبار ایکٹ اڈاپٹیشن 2026“ کو مجلس قائمہ کے سپرد کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اجلاس میں قانون ساز اسمبلی کی مجالس قائمہ کی تشکیل کیلئے ایوان میں تحریک پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اجلاس جمعرات دن 2 بجے تک ملتوی کردیا۔
٭٭٭٭
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 25نومبر 2025
ممبر اسمبلی عبدالماجد خان کے قلیل المہلت سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بحالیات راجہ ریاست نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان کے پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ رولز 1980کے تحت اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات کی روشنی میں جاری کیے جاتے ہیں۔ ڈی سی بحالیات مہاجرین مقیم پاکستان کے پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے جو دورہ کرتے ہیں اس پر 2026میں پیٹرول کی مد میں 7لاکھ 80ہزار روپے کا بجٹ ہے، جریدہ آفیسران کے لیے 4لاکھ 55ہزار وپے اور غیرجریدہ ملازمین کے لیے 2لاکھ 60ہزار روپے بجٹ مختص ہے۔ اجرائیگی باشندہ کے لیے 5روپے کشمیر لبریشن سیل کے لیے مختص ہے جو نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جاتی ہے۔ مہاجرین مقیم پاکستان اور ریاست کے اند رآباد افراد کے لیے پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کے اجراء کا طریقہ کار ایک جیسا ہے جس کے لیے مجسٹریٹ درجہ اول کے پاس کوائف جمع کروائے جاتے ہیں جن کی پڑتال کر کے سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ سبیل چوہان بنام آزاد حکومت کیس کے فیصلہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے کچھ ترامیم زیر غور ہیں۔ وزیر صحت عامہ و بہبود آباد ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے ممبر اسمبلی سردار مختار احمد عباسی کے توجہ طلب نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے حکومت آزاد کشمیر کو 15ارب روپے سو روزہ پلان کی تکمیل کے لیے دیے ہیں جس میں ضلع مظفرآباد کے لیے شروع کیے جانے والے پراجیکٹس کا اعلان اگلے دو دنوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا آپ دیکھیں گے سو روزہ پلان کے تحت مظفرآباد شہر کے لیے بہت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 25نومبر 2026
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں ڈپٹی سپیکرمحمد احمد رضا قادری،وزیر جنگلات وقار احمد نور، وزیر صحت عا مہ و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفی بشیرعباسی، وزیر ایلیمنٹری سیکنڈری ایجو کیشن عمیرنعیم، وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید راجہ اور ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل کی جانب سے مشترکہ قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظوری کر لیا گیا۔ کرنل (ر) وقار احمد نور نے ایوان میں قرارداد پڑھی۔ قراراد میں کہا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کا یہ نو منتخب ایوان مورخہ 4 جون 2026 کو اس معزز ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کی توثیق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے موجودہ انتظامی ڈھانچے کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے بنیادی آئینی و قانونی حقوق، شہری آزادیوں اور جمہوری اقدار کی مکمل پاسداری اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ یہ ایوان اس اصول پر یقین رکھتا ہے کہ ریاستی اداروں کی مضبوطی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان انتہائی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جون 2026 سے تا حال عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ریاستی قوانین کی عمل داری برقرار رکھنے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے، جنہوں نے کالعدم کمیٹی سے وابستہ مسلح جتھوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا۔ یہ ایوان شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر واحترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے34افراد شہید اور 248زخمی ہوئے نیز 10 جون 2026 و نیلم اسٹیڈیم مظفر آباد کے مقام پر دوران ایک آف ہیلی کا پر حادثہ کا شکار ہوا جس میں پاکستان رینجرز کے 18 اور پاکستان آرمی کے تین پائلٹ، کو پائلٹ کل 21 آفیسران / اہلکاران شہید ہوئے۔ انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ہم انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے ادارے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ قرارد داد میں مزید کہا گیا کہ یہ اجلاس کا لعدم کمیٹی سے براہ راست مسلک مسلح عناصر اور جتھوں کی پر تشدد غیر قانونی اور ریاست مخالف کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں خدمت کرتا ہے۔ ان عناصر نے کا لعدم کمیٹی کی اشتعال انگیز اور ریاست مخالف تقاریر سے شہ پا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں ڈالیں، شاہرا ہیں اور آمد و رفت کے راستے بند کیے ہسپتالوں پر حملے کیے، انتظامی افسران اور اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں دیں مسلح چوکیاں قائم کیں اور یو نیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں، دیگر تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی بندش کا سبب بنے۔ مزید برآں، ان عناصر نے اشیائے خوردونوش اور ضروریات زندگی کی ترسیل کو طاقت کے بل ہوتے پر روکا، جدید اسلحے سے فائرنگ کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کو مسلح حملوں کے ذریعے شہید کیا۔ ان کارروائیوں نے نہ صرف شہری زندگی بنیادی انسانی حقوق اور عوامی سلامتی کو سنگین خطرات سے دو چار کیا بلکہ ریاستی نظم ونسق، قانون کی حکمرانی اور اداروں کی عمل داری کو بھی چیلنج کیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان حکومت پاکستان اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے اختیار کی گئی حکمت عملی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ انہوں نے انتہائی سنگین حالات کا لعدم کمیٹی کے رہنماؤں کی اشتعال انگیز تقاریر، غیر قانونی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جان لیوا مسلح حملوں کے باوجود، بالخصوص خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر، جنہیں انسانی ڈھال (Human Shields) کے طور پر استعمال کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، غیر معمولی قتل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ یہ اجلاس ان حکومتی اقدامات کو انسانی جانوں کے احترام، حکمت عملی اور سیاسی بصیرت اور ریاستی ذمہ داری کے تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہیہ ایوان قرار دیتا ہے کہ کالعدم کمیٹی کوعوامی حقوق اور بنیادی شہری مسائل کے حوالے سے اپنے مطالبات کے حل کے لیے بارہا مواقع فراہم کیے گئے۔ ان کی پر تشدد کارروائیوں کے باوجود حکومت نے متعدد مطالبات تسلیم کیے اور ان پر عمل درآمد بھی کیا، جبکہ بعض دیگر مطالبات کے حل کے لیے واضح یقین دہانیاں فراہم کیں۔ تاہم حکومتی اقدامات اور مذا کراتی لچک کوریاست کی کمزوری تصور کیا گیا اور ایسے آئینی نوعیت کے مطالبات پیش کیے گئے جو آزاد جموں وکشمیر کے موجود و بنیادی آئینی و جمہوری ڈھانچے سے متصادم تھے اور جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا تھا۔ چنانچہ مذاکراتی عمل کے تعطل اور ناکامی کی بنیادی ذمہ داری کالعدم کمیٹی کی قیادت اور ان کے ذمہ داران پر عائد ہوتی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اس امر کو بھی ریکارڈ کا حصہ بناتا ہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے عوامی مسائل کے حل اور سیاسی اختلافات کو آئینی و جمہوری طریقے سے سلجھانے کے لیے اعلی سطحی مذاکرات سمیت متعدد متبادل راستے پیش کیے۔ کالعدم کمیٹی کوآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی، عام انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ریاست کے بنیادی آئینی ڈھانچے سے متعلق قانونی و آئینی تشریح اور رائے حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی پیشکش کی گئی حتی کہ اہم آئینی معاملات پر ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے معلوم کرنے کا راستہ بھی کھلا رکھا گیا۔ بدقسمتی سے ان تمام جمہوری اور آئینی مواقع کو قبول کرنے کے بجائے کالعدم کمپنی کی قیادت نے انہیں یکسر مستر دکیا، جس سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا اور سیاسی مسائل کے حل کی کوششیں متاثر ہوئیں۔یہ اجلاس اس امر پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ کالعدم کمیٹی نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو ناکام بنانے اور ریاست کے اندر انارکی، انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی غیر قانونی کوشش کی۔ مذاکراتی عمل سے فرار اختیار کرتے ہوئے جون 2026 سے مسلح جتھوں کے ذریعے غیر آئینی اور غیر قانونی کارروائیوں اور پر تشدو مارچ کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ راولاکوٹ کے مقام پر دھرنا دیا گیا، شاہرا ہیں اور آمد ورفت کے راستے بند کیے گئے، ہسپتالوں تعلیمی اور انتظامی اداروں کو بند کیا گیا، ریاست مخالف بیانیوں کی ترویج کی گئی اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پر تشدد، جان لیوا حملے کیے گئے۔یہ اجلاس مزید قرار دیتا ہے کہ پولیس کے شہید اہلکاروں کی لاشوں کی بے حرمتی مسلح جتھوں کے ذریعے آمد ورفت کو کنٹرول کرنے کے لیے چوکیاں قائم کرنا ور عام شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنا ایسے سنگین اقدامات تھے جنہوں نے ریاستی عمل داری اور شہری آزادیوں کو براو راست متاثر کیا۔ کالعدم کمیٹی کے ذمہ داران نے حکومتی بندش کے باوجود سوشل میڈیا کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے حقائق کے برعکس ریاست مخالف بیانیہ تشکیل دیا، جس کے باعث بیرون ملک پاکستانی اور کشمیری عوام میں تشویشناک حد تک بے چینی اور قیاس آرائیاں پھیلیں۔ اموات اور دیگر واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے مبینہ طور پر مذموم مقاصد کے حصول کی کوشش کی گئی، جس سے پاکستان مخالف عناصر کے عزائم کو تقویت ملی۔ان غیر معمولی حالات کے باعث معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہوئے، عوام کو اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت متعدد شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کی خاطر محصور علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ تعلیم صحت، آزادانہ نقل و حرکت اور جان و مال کے تحفظ جیسے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے۔یہ اجلاس ان تمام حالات اور نقصانات کی ذمہ داری ان غیر قانونی اور پر تشد سرگرمیوں میں ملوث عناصر اور ان کی سر پرستی کرنے والے ذمہ داران پر عائد کرتا ہے اوران کی ریاست اور آئین مخالف، نیز بنیادی انسانی حقوق سے متصادم سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ا جلاس اس اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ ریاستی عمل داری، آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے ساتھ یہ ایوان اس امر کو بھی واضح کرتا ہے کہ پُر امن احتجاج، اختلاف رائے سیاسی سرگرمی اور آئینی حقوق کا تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ریاست ان حقوق کی پاسداری کی پابند ہے۔ تاہم ان حقوق کی آڑ میں پر تشدد مسلح کارروائیوں،شہریوں کو یرغمال بنانے سرکاری وعوامی املاک کو نقصان پہنچانے، شاہراہوں کی غیر قانونی بندش، ریاستی اداروں پر حملوں، وطن دشمن کارروائیوں اور مذموم و بے بنیاد بیانیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ یہ اجلاس موجودہ سنگین حالات کے پیش نظر کالعدم کمیٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر درج زیل اقدامات یقینی بنائیں:تمام دھرنے اور غیر قانونی احتجاجی سرگرمیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور شاہراہوں سمیت آمد ورفت کے تمام راستے بلا رکاوٹ کھولے جائیں۔خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر عام شہریوں کو کسی دباؤ رکاوٹ یا خوف کے بغیر اپنے گھروں کو واپس جانے اور معمولات زندگی بحال کرنے کی مکمل آزادی دی جائے۔ سنگین جرائم اور پر تشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ تمام مسلح جتھوں کو ختم کیا جائے اور ان کے زیر استعمال غیر قانونی اسلحہ سمیت انہیں ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش کیا جائے۔ ان پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری قبول کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ ریاستی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور پاکستان و تحریک آزادی کشمیر کے خلاف اختیار کیے گئے ریاست مخالف بیانیوں پر عوامی سطح پر معذرت کی جائے اور آئندہ آئین و قانون کی پابندی اور پر امن طرز عمل اختیار کرنے کی غیر مبہم ضمانت فراہم کی جائے۔ آئندہ کسی بھی قسم کی سطح پر تشدد یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے اور تمام سیاسی وعوامی مطالبات کو آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے پیش کرنے کا عہد کیا جائے۔یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ مذکورہ بالا اقدامات پر عمل درآمد کی صورت میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، عبوری آئین 1974 اور متعلقہ قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے، کالعدم کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ دوبارہ کھولنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے با مقصد سیاسی مکالمے کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ حکومت کا یہ موقف ہے کہ سیاسی مسائل کا مستقل اور پائیدار حل تشدد اور تصادم میں نہیں بلکہ آئین، قانون اور باہمی احترام میں مضمر ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس قرار دیتا ہے کہ اگر کالعدم کمیٹی کی قیادت مذکورہ شرائط پر عمل درآمد سے گریز کرتی ہے۔ مسلح جتھوں کو ختم کرنے اور اپنے آپ کو آئین و قانون کا پابند بنانے سے انکار کرتی ہے تو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اپنی آئینی ذمہ داریوں اور قانونی اختیارات کے مطابق ریاستی عمل داری، امن عامہ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ضروری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ ایسی کارروائی میں قانون، آئین، انسانی حقوق اور شہری جانوں کے تحفظ کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔یہ اجلاس آزاد جموں و کشمیر کے عوام، بالخصوص خطہ پونچھ کے عوام کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے تاریخی، سیاسی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس توقع کا اظہار کرتا ہے کہ پونچھ کے غیور، باشعور اور محب وطن عوام اپنی عظیم تاریخی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے علاقوں میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے قیام کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے اور ایسے عناصر کی منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں گے جو پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے بنیادی نصب العین، عوامی امن، انسانی جانوں اور ریاستی استحکام کے خلاف پر تشدد و دہشت گردانہ اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔یہ ایوان اس بنیادی حقیقت کا اعادہ کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کا پُر امن مستحکم، جمہوری اور مضبوط ریاستی ڈھانچہ نہ صرف اس خطے کے عوام کے بنیادی حقوق اور اجتماعی مفادات کا ضامن ہے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے قومی و تاریخی مقاصد کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کو یا اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ تشدد، انتشار اور مسلح طاقت کے ذریعے عوامی زندگی در یاستی اداروں اور جمہوری نظام کو مفلوج کرے۔ یہ اجلاس حکومت پاکستان، بالخصوص پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل ، خطے کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس توقع کا اظہار کرتا ہے کہ حکومت پاکستان اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر باہمی تعاون، مشاورت اور آئینی تقاضوں کے مطابق خطے میں امن ، ترقی ، جمہوری استحکام اور عوامی ، فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔لہذا، قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کا یہ معزز ایوان متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ ریاست میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، عوام کے بنیادی حقوق، جمہوری اقتدار، امن و امان اور ریاستی اداروں کی عمل داری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ سیاسی اختلافات اور عوامی مطالبات کے حل کے لیے مذاکرات اور آئینی ذرائع کو ترجیح دی جائے گی، تاہم ریاست کے اندر مسلح جتھوں ، تشدد، انتشار اور قانون شکنی کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔یہ ایوان شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کو ایک پر امن مستحکم، جمہوری اور قانون پسند معاشرہ بنانے کے لیے تمام آئینی و قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 25نومبر 2026
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی محمد مظہر سعید کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کا بنیادی اور قطعی عقیدہ قرار دیتے ہوئے اس پر اپنے غیر متزلزل ایمان کا اعادہ کرتا ہے۔ ایوان حکومت آزاد جموں و کشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسمبلی سے 14 دسمبر 2021ء اور ستمبر 2024ء میں منظور شدہ قراردادوں پر ان کی روح کے مطابق فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے، بالخصوص ووٹرلسٹوں میں پاکستان کی طرز پر قادیانیوں،احمدیوں کا الگ اندراج کیا جائے اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔مزید یہ کہ قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت میں اسپیکر کی نشست کے عقب میں سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 40مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍون رِجَالِکُمْ وَلَکِن رَّسُولَ اللَّہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّ” اور حدیث ختم نبوت ” أنا خَاتَمُ النَّبِیِّینَ، لَا نَبِیَّ بَعْدِی ” کو خوبصورت خطاطی اور باوقار انداز میں فوری طور پر نصب کرنے سے متعلق منظور شدہ قرارداد پر فوری عمل کو یقینی بنایا جائے تا کہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستگی ایوان کی مستقل علامت بنے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس کی مثال موجود ہے۔ممبر اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ کی جانب سے پیش کر دہ قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر اسمبلی دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین 1974سے قادیانیوں کی شناخت کے حوالے سے فرق واضح ہے ہمیں آزاد کشمیر میں بھی ایسے اقدامات عمل میں لانے چاہیں تاکہ قادیانیوں کے لیے ڈیٹا بیس رجسٹریشن متعین کیا جائے اور ووٹر لسٹوں میں نمایاں کیا جائے۔
٭٭٭٭٭
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 25نومبر 2026
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ راجہ ذوالقرنین مرحوم ایک باوقار شخصیت اور ریاست جموں کشمیر کی پہچان تھے۔ ان کے والد راجہ افضل خان مرحوم صوبہ جموں کے گورنر رہے۔ وزیر رہے اور صدر ریاست کے عہدہ پر فائز رہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو جب بھارت گئے تو وہاں بھی راجہ ذوالقرنین مرحوم کا ذکر آیا۔ہم آج ریاست کی پہچان سابق صدر آزاد کشمیر راجہ زوالقرنین کی سیاسی سماجی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات ہر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جو اررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین کی سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان کی وفات پر پیش کی گئی قرارداد پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان آزاد کشمیر کی تاریخ کا معتبر نام ہیں جو چیئرمین سے لے کر صدر ریاست کے منصب پر فائز رہے۔ وہ انتہائی نفیس انسان تھے ان کی خدمات آزاد کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ممبر اسمبلی محترمہ نورین عارف نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان کی شخصیت گفتگو اور شائستگی کا کوئی نعم البدل نہیں تھا وہ بااخلاق انسان تھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ممبر اسمبلی ساجد عباسی نے کہا کہ عہد ساز شخصیت تھے اس نے کے تذکرے نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے وہ ریاست کے اندر رواداری اور شائستگی کا پیکر تھے۔
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 25نومبر 2026
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی سحرش قمر کی جانب سے پیش کر دہ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کے دورہ مظفر آباد کا پر تپاک خیر مقدم کرتا ہے۔اس دورے میں آزاد کشمیر کے لئے 100 دن کے پلان کے اعلان کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔ 100 روزہ پلان کے ذریعے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔یہ ایوان ان 100 روزہ پلان میں صحت، ٹرانسپورٹ، تعلیم، سیاحت اور سڑکوں کے منصوبہ جات کا خیر مقدم کرتا ہے۔یہ ایوان وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب میاں شہباز شریف کی جانب سے 100 روزہ ترقیاتی پروگرام کے لئے وفاقی حکومت کی حتی المقدور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی اور میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی اور وقتا فوقتا دوروں کی یقین دہانی کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ ایک مضبوط مستحکم اور معاشی طور پر خوشحال پاکستان ہی کشمیری عوام کی امیدوں، تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی و سفارتی حمایت اور خطے کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔یہ ایوان وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو اپنی محنت اور لگن کے ساتھ ان 100 روزہ پلان کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

