وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی سے چیئرمین قومی پیغامِ امن کمیٹی مولانا طاہر اشرفی کی سربراہی میں قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ ڈاکٹر محمد آصف اکبر قادری ، مفتی محمد یوسف خان ، مولانا زاہد منصور، حافظ طارق محمود، مولانا محمود الحسن ، علامہ امتیاز صدیقی، مولانا الطاف حسین سیفی، مولانا زبیر نقشبندی، علامہ دانیا ل شہاب، علامہ سید فرید عباس نقوی، پاسٹر فیضان ریاست، ارشد خان ، ابوہریرہ شامل تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ علمائے کرام کامعاشرے میں امن، برداشت، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں بنیادی کردارہے۔ دینِ اسلام کی تعلیمات اور اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کے احکامات ہمیں محبت، اخوت، احترام اور اتحاد کا درس دیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا اور ان کے مسائل حل کرکے ان کے معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ہم دو روز میں اپنی حکمت عملی عوام کے سامنے رکھیں گے ۔ اگر ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوں تو عوام کو ہم سے ضرور سوال کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنے بچوں کو ایک بہتر مستقبل دینا ہے۔چیئرمین قومی پیغامِ امن کمیٹی مولانا طاہر اشرفی ودیگر علما کرام نے آزادکشمیر میں بین المسالک رواداری اور سیاسی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں علمائے کرام بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کردار اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو منصبِ وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گواشورہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30نومبر 2026ہے۔
آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گواشورہ جات جمع
