حکومتِ آزاد کشمیر کے سو روزہ پلان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، وزیرِ جنگلات کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیرِ مال راجہ محمد ریاست، وزیرِ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انجینئر عمیر نعیم، سابق وزیرِ حکومت چوہدری محمد رشید اور سیکرٹریز حکومت سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سو روزہ پلان کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے کلیدی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں محکمہ صحت، ایس ڈی ایم اے، تعلیم، گرین پبلک ٹرانسپورٹ، صاف کشمیر پروگرام، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، مواصلات و تعمیرات، سیاحت، اور جنگلات کے علاوہ یوتھ جاب اینڈ انویسٹمنٹ، سوشل پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر، اور گورننس اینڈ ڈیجیٹل اے جے کے (Digital AJK) کے منصوبہ جات شامل ہیں۔اجلاس میں وزراء حکومت کی جانب سے100 روزہ پلان کی تکمیل کے لیےابتدائی طور پر 14 ارب روپے فراہم کیے جانے کا اعلان پر حکومت پاکستان، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ،میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ سیکرٹریز نے اپنے محکموں کے اہداف اور اب تک کی پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزراء حکومت نے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سو روزہ پلان میں شامل تمام اہداف کے حصول کے لیے ایک مربوط اور جامع حکمتِ عملی اختیار کی جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں پر مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا فروغ اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف و بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزراء حکومت کا مزید کہنا تھا کہ تمام محکمےآپس میں بہتر لیزان رکھیں۔ اجلاس کے اختتام پروزرا ء حکومت نے کہا کہ سو روزہ پلان کو کامیاب بنانے اور اس کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچانے کے لیے حکومت کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔
آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیر صحت و
