آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیر صحت و پاپولیشن ویلفئیر ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ،سیکرٹری صحت ،سیکرٹری صدارتی امور سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران صدر ریاست کو سدھنوتی کے ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔صدر ریاست نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے اعلی حکام آزادکشمیر بھر میں ڈسٹرکٹ ،تحصیل ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنائیں ،ڈاکٹروں اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ،مریضوں کیلیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور جس قدر ممکن ہو علاج معالجے کے سلسلے میں تشخیص اور دیگر ٹیسٹ سرکاری سطح پر یقینی بنائے جائیں ،اس سلسلے میں متعلقہ مشینیں دستیاب اور ورکنگ میں ہونی چاہیں ۔انہوں نے ہدایت کی سدھنوتی کے ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی مینجمنٹ ایسی ہونی چاہیے جس میں مریض آسانی سے سرکاری سطح پر علاج معالجے کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں ۔

حکومتِ آزاد کشمیر کے سو روزہ پلان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
حکومتِ آزاد کشمیر کے سو روزہ پلان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے کمیٹی روم
