چھ سال سے تعطل کا شکار سی ایم ایچ چوک فلائی اوور منصوبہ مکمل ہوگیا۔

چھ سال سے تعطل کا شکار سی ایم ایچ چوک فلائی اوور منصوبہ مکمل ہوگیا۔ طویل انتظار، شہریوں کی مشکلات اور ٹریفک جام کے عذاب کے بعد اب وہ گھڑی آن پہنچی ہے جب مظفرآباد کے شہریوں کا ایک دیرینہ خواب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کل بروز بدھ اس اہم عوامی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔دارالحکومت مظفرآباد کے عین وسط میں واقع سی ایم ایچ چوک فلائی اوور گزشتہ چھ سال سے زیر التوا تھا۔ اس دوران شہری روزانہ ٹریفک کے شدید دباؤ اور سفری مشکلات سے دوچار رہے۔وزیراعظم افتخار گیلانی نے منصب سنبھالتے ہی اس دیرینہ عوامی مسئلے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ محکمہ کو ہر صورت 45 روز میں منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور خود مسلسل منصوبے کی نگرانی کی اور متعدد بار موقع پر جا کر تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے رہے۔ دو روزہ قبل بھی وزیراعظم نے منصوبے کا دورہ کیا، جاری کام کا معائنہ کیا اور محکمانہ حکام سے پیش رفت اور باقی ماندہ کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔سی ایم ایچ چوک فلائی اوور کا افتتاح مظفرآباد کے شہریوں کے لیے محض ایک ترقیاتی منصوبے کی تکمیل نہیں بلکہ چھ سالہ انتظار اور روزانہ کی سفری مشکلات سے نجات کی امید بھی ہے۔ اس منصوبے سے دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی بہتر ہونے، شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہونے کی توقع ہے۔وزیراعظم افتخار گیلانی کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ذاتی دلچسپی، مسلسل نگرانی کر کے کام مکمل کرانے کے اقدامات کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی سربراہی میں مسلمُلیگ ن حکومت نے اپنے سو روزہ پلان میں بھی ترقیاتی منصوبوں کے اہداف، ٹائم لائن، معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ میکنزم مرتب کیا گیا ہے۔

Share This Post

More To Explore

حکومتِ آزاد کشمیر کے سو روزہ پلان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

حکومتِ آزاد کشمیر کے سو روزہ پلان پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے کمیٹی روم