وزیر جنگلات، ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت جہلم ویلی ڈویژن, ہٹیاں ڈویژن اور دیگر امور کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر جنگلات، ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت جہلم ویلی ڈویژن, ہٹیاں ڈویژن اور دیگر امور کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ، فاریسٹ مینجمنٹ، فیلڈ سٹاف کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز انصر یعقوب، ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد، ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات راجہ زاہد حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین، ناظم جنگلات میر نصیر، ناظم جنگلات ارتضی قریشی، مہتمم جنگلات اویس جاوید، مہتمم جنگلات راجہ معراج، مہتمم جنگلات غلام مجتبیٰ اعوان، مہتمم جنگلات مقرب خان، مہتمم جنگلات راجہ سہیل ناصر، مہتمم جنگلات توصیف میراں، مہتمم جنگلات سردار وقاص علی سمیت تمام رینج آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دونوں ڈویژنز کے آفیسران نے جنگلات کی موجودہ صورتحال، شجرکاری مہم، غیر قانونی کٹائی، نقصان جنگل کے مقدمات اور فیلڈ کی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات وقار احمد نور نے کہا کہ جنگلات آزاد کشمیر کا سب سے قیمتی قومی اثاثہ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں۔ ان کا تحفظ صرف محکمہ کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پورے آزاد کشمیر میں گاؤں کی سطح پر جنگلات کے تحفظ کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ ان کمیٹیوں میں کمیونٹی کے ایماندار، باکردار اور معتبر افراد کو شامل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی کونسلرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی اس عمل کا حصہ بنایا جائے تاکہ عوام میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار ہو اور عوام خود جنگلات کے محافظ بنیں۔وزیر جنگلات نے واضح کیا کہ جنگلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولیات بھی فراہم کی جائیں تاکہ عوام اور محکمہ کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہو۔ انہوں نے اس پورے عمل کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔وزیر جنگلات نے کہا کہ فاریسٹ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ فیلڈ میں تمام آفیسران اور عملہ باقاعدگی سے انسپکشن کریں۔ اعلیٰ آفیسران فیلڈ سٹاف کی نگرانی کو مزید موثر اور فعال بنائیں تاکہ کہیں بھی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ نقصان جنگل کے حوالے سے فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے تمام قانونی طریقے اختیار کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر محکمہ پولیس سے مکمل مدد حاصل کی جائے۔ جنگلات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔وزیر جنگلات نے فیلڈ سٹاف کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ سٹاف کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ فیلڈ سٹاف کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے وائرلیس کمیونیکیشن کے نظام کو بھی فعال بنانے کی ہدایت کی تاکہ دور دراز علاقوں میں تعینات عملہ ہر وقت ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔اجلاس کے اختتام پر وزیر جنگلات نے امید ظاہر کی کہ محکمہ جنگلات کے آفیسران اور عملہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے اور آزاد کشمیر کے جنگلات کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Share This Post

More To Explore

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور وزیرِ صحتِ عامہ کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ہفتہ وار کلینیکل روٹیشن پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور وزیرِ صحتِ عامہ کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے.

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی