وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور وزیرِ صحتِ عامہ کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ہفتہ وار کلینیکل روٹیشن پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور وزیرِ صحتِ عامہ کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ہفتہ وار کلینیکل روٹیشن پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ہفتہ وار کلینیکل روٹیشن کے تحت میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے ماہر ڈاکٹرز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں اپنی کلینیکل ڈیوٹی سرانجام دی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ صابر، سرجیکل اسپیشلسٹ، اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل خان راجہ، ماہرِ امراضِ پھیپھڑا و سانس نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ماہر ڈاکٹرز نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی طبی کیفیت کا جائزہ لیا اور انہیں ضروری طبی مشوروں کے ساتھ علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کیں۔ہفتہ وار کلینیکل روٹیشن پروگرام کا بنیادی مقصد میڈیکل کالج کے تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹرز کی خدمات ضلعی ہسپتالوں تک پہنچانا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو اپنے ہی اضلاع میں مستند ماہرین سے طبی معائنہ اور علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکیں۔یہ اقدام عوام کو معیاری صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے اور ضلعی ہسپتالوں میں طبی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Share This Post

More To Explore

وزیر جنگلات، ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت جہلم ویلی ڈویژن, ہٹیاں ڈویژن اور دیگر امور کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر جنگلات، ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت جہلم ویلی ڈویژن, ہٹیاں ڈویژن اور دیگر امور کے حوالے

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے.

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان ولد محمد شریف کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہونے والی