کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام مظفرآباد میں یوم ولادت شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال ؒکی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری محمد امتیاز تھے۔ تقریب میں سیکرٹری حکومت جاوید حسن جاوید، ڈائریکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طارق بٹ و دیگر نے شرکت کی۔یوم ولادت شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم اقبالؒ منانے کا مقصد نئی نسل کو علامہ اقبالؒ کے نظریات سے روشناس کرانا ہے۔ اقبالؒ نے 1931میں کشمیر کی تحریک کو بھرپور سپورٹ کیا اور 1930کے اپنے خطبہ الٰہ آبادمیں مسلمانوں کی الگ ریاست کے قیام کے لیے تیار کیا۔ آپ نے مسلمانوں کے اتحا د یکجہتی اور خودی کے اصولوں کواپنانے پر زور دیا جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی کا راز اقبالؒ کے نظریات سے روشنا س ہونے میں ہے۔ تقریب کے اختتام پر یوم ولادت شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا کیک کاٹا گیا اور حضرت علامہ محمد اقبال کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کا فکر و فلسفہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کا فکر و فلسفہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل
