وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی وادی لیپہ میں رات گئے کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی وادی لیپہ میں رات گئے کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ شدید سردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے براہِ راست ملاقات کرکے اپنے مسائل، مشکلات اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی شکایات کے ازالے کو ترجیح دی جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔کھلی کچہری کے دوران وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید راجہ، سابق وزیر چوہدری محمد رشید، ممبر کشمیر کونسل چوہدری منظور احمد، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Share This Post

More To Explore