آزادجموں و کشمیر کے صدر اور چانسلر یونیورسٹی آف آزادجموں و کشمیر مظفرآباد ڈاکٹر محمد نجیب خان کی زیر صدارت یونیورسٹی کے انتظامی و تعلیمی امور کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری صدارتی امور سردار ظفر خان بھی موجود تھے۔صدر ریاست ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ جامعات کسی بھی معاشرے کی علمی، فکری اور سماجی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کو معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور بہترین انتظامی نظم و نسق کا مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یونیورسٹی میں میرٹ، شفافیت اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے، فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک نے صدر ریاست کو یونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور، جاری منصوبوں، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی صدر ریاست کو آگاہ کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
