ڈائریکٹر انڈسٹریز و کامرس آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری محمد طارق اور کنٹرولر اوزان و پیمائش خواجہ ممتاز احمدکی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انڈسٹریز نے عوام کو ناجائز منافع خوری، گرانفروشی اور کم تولنے سے بچانے کے لیے شہر میں دومیل،نیو سیکرٹریٹ اور امبور ایریا میں مؤثر کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مظفرآباد راجہ کاشف لطیف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائس کنٹرول ہمایوں احسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویٹ اینڈ میئرز راجہ قیصر رشید اور انسپکٹر پرائس کنٹرول شہریار طاہر نے شہر کے مختلف بازاروں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ دکانوں پر نصب ترازو، باٹ اور دیگر پیمائشی آلات کو جدید آلات کی مدد سے چیک کیا گیا تاکہ صارفین کو درست وزن اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ جن دکانوں پر وزن میں کمی، گرانفروشی یا مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی سامنے آئی، ان کے خلاف محکمہ انڈسٹریز کی ٹیم نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد ریٹیل آؤٹ لیٹس کو جرمانے کیے۔ جبکہ پیمائشی آلات میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر موقع پر ہی آلات کو کیلیبریٹ کر کے درست کیا گیا اور متعلقہ دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجہ کاشف لطیف خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے۔ تمام دکانداروں کے لیے سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنا لازمی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی، کم تولنے اور نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بازاروں میں چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گرانفروشی، کم تولنے یا مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ یا محکمہ انڈسٹریز کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔محکمہ انڈسٹریز اور ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کو ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
