وزیر مال و بحالیات راجہ محمد ریاست نے کہا ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان 1989و مابعد کی فلاح و بہبود، ان کے بنیادی حقوق کے تخفظ،پشتینی باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی اور مہاجرین کی مستقل آبادکاری کے منصوبہ پر عملدرآمد پرکام کی رفتار کو بہتر بنانے اور مہاجرین کے مسائل شفافیت کے ساتھ یکسو کرنے میں محکمہ بحالیات موثر کردار ادار کرے۔تاریخی طور پر محکمہ بحالیات نے لائن آف کنٹرول کے متاثرین، مہاجرین مقیم پاکستان اور زلزلہ زدگان کی امدا د کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔محکمہ بحالیات کی استعداد کار بڑھانے،تنظیم نو کرنے اور فرائض کی منفرد نوعیت کے پیش نظر بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے ترجیحی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہاوزیر مال و بحالیات ر اجہ محمد ریاست نے محکمہ بحالیات کی بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفرخان،ڈپٹی کمشنر بحالیات ساجد اسلم،اسسٹنٹ کمشنر بحالیات جھنگ نسیم شہزاد،محکمہ بحالیات کے آفیسران سید شبیر گیلانی، سمیع الدین طاہر،محمد معروف ڈار،طارق مرزا،راجہ بابر خان،ندیم احمد، فہد ریاض، ریذیڈنٹ انجینئر محمد آصف اور محکمہ کے دیگر آفیسران موجودتھے۔کمشنر بحالیات مسعود الرحمن نے دفتر بحالیات میں وزیرمال و بحالیات کو محکمانہ بریفنگ کے دوران محکمہ کے تنظیمی ڈھانچے، متروکہ املاک کی الاٹمنٹ اور اپیلز کی سماعت کے طریقہ کار، خیبر پختونخوا،پنجاب، سندھ،بلوچستان میں قائم کشمیر کالونیز کی الاٹمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کی نسبت آگاہ کیا۔کمشنر بحالیات نے وفاقی حکومت کے تعاون سے زیر کار مہاجرین1989کی آبادکاری کے منصوبہ کے تحت ٹھوٹھہ مظفرآباد،نیلی جہلم ویلی اور مکھیالہ باغ میں زیر تعمیر گھروں کی ترقیاتی پراگرس سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیرمال و بحالیات نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مہاجرین کی زندگی کو آسان بنانے اور الاٹمنٹ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیئے جائیں۔ وزیرمال و بحالیات نے محکمہ کے آفیسران کو یقین دہانی کروائی کہ ملازمین کی عزت نفس کے تخفظ اور حقوق کی مکمل پاسداری کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے فرائض /دائرہ اختیار ملک بھر میں محیط ہے جس کے باعث محکمہ بحالیات کو جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی ضروری ہے اور اس کے لیے لازمی اقدامات کیئے جائیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
