آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے پرنسپل و سیکرٹری بورڈ آف گورنرز کیڈٹ کالج مظفرآباد بریگیڈیئر (ر) عصرت محمود (ستارہ امتیاز ملٹری) نے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور کردار سازی کسی بھی معاشرے کی ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اخلاقی اقدار، احساسِ ذمہ داری، حب الوطنی اور قومی خدمت کا جذبہ بھی پیدا کریں۔صدر ریاست نے کہا کہ کیڈٹ کالجز نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور ان میں قیادت کی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے اداروں میں طلبہ کی علمی، اخلاقی اور جسمانی تربیت پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی اور ریاست کی خدمت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ڈاکٹر محمد نجیب خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ کیڈٹ کالج مظفرآباد معیاری تعلیم اور بہترین تربیتی ماحول کی فراہمی کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دریں اثناء صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے محتسب آزادجموں و کشمیر راجہ عارف خان نے ملاقات کی ۔انہوں نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ادھر سابق وزیر یسین گلشن نے بھی صدر ریاست سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صدر ریاست سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آذادکشمیر برانچ کی سیکرٹری گلزار فاطمہ نے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
