وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے اے جے کے میڈیکل کالج میں سمپوزیم 2026 کا افتتاح کر دیا۔ کالج آمد پر وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، سیکرٹری ہیلتھ عامر رضا ٹیپو، پرنسپل میڈیکل کالج عدنان معراج ،فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ سمپوزیم میں خصوصی پریزینٹیشن بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ میڈیکل کے طلبہ میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہمدردی، احساسِ ذمہ داری اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔ ایک اچھے ڈاکٹر کی پہچان صرف اس کی طبی قابلیت نہیں بلکہ مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک، درد مندی اور خدمتِ خلق کا جذبہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں صحت کی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اے جے کے میڈیکل کالج کی کینٹین اور پارکنگ کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور کالج کے دیگر افراد کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ افتخار گیلانی نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں اپنے علاقوں میں خدمات انجام دینے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ لیپہ، نیلم اور حویلی جیسے دور دراز علاقوں میں بھی طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹرز کو تیار رہنا چاہیے۔ سمپوزیم سے وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی بشیر نے بھی خطاب کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
