وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز اور ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حکومت کی ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، معیارِ زندگی میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ریاست کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔آزادکشمیر کے تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی کے ثمرات پہنچانے، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پہلی ترجیح ہیں۔ اسی طرح نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور انتظامی معاملات میں شفافیت و میرٹ کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہنمائی و تعاون سے حکومت عوامی ضروریات کے مطابق ایسے اقدامات کرے گی جن کے ثمرات ریاست کے ہر علاقے اور ہر طبقے تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن محض ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنا نہیں بلکہ ان کی بروقت تکمیل، معیار کو برقرار رکھنا اور عوام کو ان سے حقیقی فائدہ پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی مسائل کے فوری حل کو اہمیت دی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
