وزیر توانائی و آبی وسائل آزادجموں و کشمیر ثاقب مجید راجہ دو روزہ دورے پر وادی نیلم پہنچ گئے۔ وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید راجہ نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس آٹھمقام میں محکمہ برقیات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع نیلم میں بجلی کی فراہمی، محکمانہ امور، فیلڈ اسٹاف کو درپیش مسائل، بجلی کے بلوں کی وصولی اور عوامی شکایات کے ازالے سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر توانائی کو مہتمم برقیات سکندر مغل نے ضلع نیلم میں محکمہ برقیات کی کارکردگی، بجلی کے نظام کو درپیش مسائل، فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی ضروریات اور جاری محکمانہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس ڈی او برقیات ہیڈکوارٹر بلاول کاظمی، سب ڈویژن شاردہ کے ایس ڈی او امجد اعوان سمیت محکمہ برقیات کے دیگر افسران اور عملے نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سب ڈویژن شاردہ کے لیے نئی ورکشاپ کے قیام، آٹھمقام میں قائم ورکشاپ کی اپ گریڈیشن اور ضلع نیلم میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب و مرمت سمیت دیگر فیلڈ امور کے لیے کرین کی فراہمی کی منظوری سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر بجلی کے کھمبوں کی تنصیبات میں غیر معیاری کام کی نشاندہی، گھریلو و کمرشل صارفین کے بجلی بلوں کی وصولی میں کمی کی وجوہات اور واجبات کی ریکوری کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیلڈ اسٹاف کو درپیش مشکلات، عوامی شکایات کے اندراج و ازالے کے لیے قائم دفاتر کی کارکردگی اور ورکشاپس کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر توانائی ثاقب مجید راجہ نے محکمہ برقیات کے متعلقہ افسران سے مختلف امور کی تفصیلات حاصل کیں اور ضلع نیلم میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے، عوامی مشکلات کم کرنے اور محکمانہ کارکردگی میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران محکمہ برقیات کی ضروریات، فیلڈ آپریشنز میں بہتری اور بجلی کے واجبات کی وصولی سے متعلق امور کو بھی اہمیت دی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
