وزیر صنعت وتجارت،معدنی وسائل و لیبر چوہدری عبدالرحمن اور چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا آزاد کشمیر مرزا ارشد جرال نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (GCT) نیو سٹی میرپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل/ڈسٹرکٹ کنٹرولنگ آفیسر میرپور انجینئر وقاص عزیز نے وزیر صنعت و تجارت اور چیف آپریٹنگ آفیسر کا استقبال کیا

وزیر صنعت وتجارت،معدنی وسائل و لیبر چوہدری عبدالرحمن اور چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا آزاد کشمیر مرزا ارشد جرال نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (GCT) نیو سٹی میرپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل/ڈسٹرکٹ کنٹرولنگ آفیسر میرپور انجینئر وقاص عزیز نے وزیر صنعت و تجارت اور چیف آپریٹنگ آفیسر کا استقبال کیا اور کالج میں جاری فنی و پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز، داخلہ مہم اور طلباء کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر حکومت نے کمپیوٹر آئی ٹی لیب، بیوٹیشن لیب، موبائل فون ریپئرنگ لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور زیر تربیت طلباء و طالبات سے ملاقات کر کے ان کے ہنر کا جائزہ لیا۔وزیر صنعت چوہدری عبدالرحمن نے GCT نیو سٹی میرپور کی کارکردگی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ، با روزگار فنی تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

Share This Post

More To Explore