ڈپٹی کمشنر میرپور عمران عباس نقوی کی ہدایت پر 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ شہداء کی یاد اور قومی یومِ آگاہی برائے آفات کے موقع پر میرپور میں خصوصی پروگرامز کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 8 اکتوبر قومی یومِ آگاہی برائے آفات کے موقع پر زلزلہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ قدرتی آفات سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے عوامی آگاہی اجاگر کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر میرپور عمران عباس نقوی کی ہدایت کے مطابق زلزلہ شہداء کی یاد میں خصوصی واک 8 اکتوبر کو صبح 7 بجے چوک شہیداں سے قائداعظم اسٹیڈیم میرپور تک منعقد ہوگی۔ واک میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات، اساتذہ، سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاران، عوام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ واک کے اختتام پر شہدائے زلزلہ کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔دریں اثناء قومی یومِ آگاہی برائے آفات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور عمران عباس نقوی کی ہدایت پر ضلع میرپور کے اہم و مصروف مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر قدرتی آفات سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے بینرز، پینا فلیکس اور ہورڈنگز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ ضلع کے تمام فعال نجی تنظیموں اور فلاحی اداروں کو بھی اس سلسلہ میں عوامی آگاہی کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کی 21ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب 8 اکتوبر کو کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس، اختر آباد، جاتلاں روڈ میرپور میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنا تھا۔ اس سانحہ میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں مکانات، تعلیمی ادارے، سرکاری عمارات اور دیگر املاک تباہ ہوئیں۔ 21 سال گزرنے کے باوجود اس المناک سانحہ کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہیں اور شہدا ء زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
