وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ایسے منصوبوں پر توجہ مرکوز ہے جو ریاستی آمدن میں اضافے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں۔ حکومت آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر احمد رضا قادری، اورسیکرٹری ایس آئی ایف سی جمیل قریشی، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید و دیگر نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایس آئی ایف سی نے وزیراعظم کو آسان کاروبار منصوبے اور سپیشل اکنامک زون کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آسان کاروبار کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے سپیشل اکنامک زون کے قیام سے مقامی وسائل کو معاشی ترقی کے لیے استعمال کرنے، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر مقامی معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
