وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے سابق وزیر حکومت چوہدری شہزاد محمود کی سربراہی میں حلقہ لچھراٹ کے ایک بڑے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ امداد علی خان طارق، ممبران ضلع کونسل، ممبران لوکل کونسل سمیت مسلم لیگ ن حلقہ لچھراٹ کے کارکنان و عہدیداران شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہر علاقے میں تعمیر و ترقی ہوگی، آزادکشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کا دور شروع ہو گیا ہے، کارکنان مسلم لیگ ن کا خیال رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ویژن کو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی رہنمائی اور تعاون سے عملی جامہ پہنائیں گے۔ تمام حلقوں میں تعمیر و ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا، صحت و تعلیم، سفری سہولیات کو بہتر کرنا اور روزگار کے موقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بھرتیاں خالصتا ًمیرٹ پر تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ ایکٹ کے ذریعے ہونگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اسمبلی و سابق وزیر چوہدری شہزاد محمود نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم کو حلقہ لچھراٹ کے دورہ کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ماہ ایک پورا دن لچھراٹ کے عوام کیلئے مختص کرونگا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
