آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر شہزاد جرال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر شہزاد جرال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، کاروباری برادری کو درپیش مسائل، سرمایہ کاری کے مواقع اور خطے کی معاشی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ حکومت صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کی معیشت کو بھی مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرپور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گی۔اس موقع پر صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر شہزاد جرال نے قائم مقام صدر کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور چیمبر کی جانب سے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

Share This Post

More To Explore