آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے خواجہ محمد فاروق کو امریکہ میں اپنا اعزازی سیاسی مشیر مقرر کیا ہے ۔وزیراعظم۔سیکرٹریٹ نے اسکا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔خواجہ محمد فاروق کا شمار امریکہ کے بااثر افراد میں ہوتا ہے ،ان کی ادارت میں پاکستان ٹائمز شائع ہوتا ہے ۔خواجہ محمد فاروق امریکہ میں نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں بلکہ مختلف فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں ۔امریکہ میں کشمیری کمیونٹی نے خواجہ محمد فاروق کے تقرر کو خوش آئند قرار دیا ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
