آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر اور خطے کی مجموعی صورتحال، مسئلہ کشمیر کی تازہ پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی، بین الصوبائی روابط کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی,سابق مشیر حکومت مرتضی درانی اور راحیل ملک بھی موجود تھے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
