ایوان صدر مظفرآباد میں قائمقام صدر ریاست سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر سے ترجمان حکومت و پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلیشوکت جاوید میر، سٹی کے رہنما یوتھ کونسلر محسن رفیق کھوکھر کی ملاقات جس میں وفاقی و آزاد کشمیر حکومتوں کے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے حکمت عملی اور تنظیمی آمور پر تفصیلی گفتگو کے بعد رہنمائی حاصل کی ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں تعمیر وترقی روزگار کی فراہمی اور تعلیمی پیکچ کی منظوری شراکت اقتدار میں عوامی تصور کو عملاً اجاگر کرنے پر شاندار الفاظ میں سراہا گیا اسی طرح آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جدید طرز تعمیر کی شاندار عمارت میں پہلا بجٹ اجلاس طلب کرنے کو سراہا گیا قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر اور یوتھ کونسلر محسن رفیق کھوکھر سمیت عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا ضامن ہے چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی سے بھارت کو ملنے والی عبرتناک شکست نے اسکی سیاسی عسکری قیادت کا ذہنی توازن بگاڑ کر رکھ دیا ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چیئرمین بلاول بھٹو کی مشترکہ پالیسیوں سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو عزت و تکریم سے دیکھا جانا پوری قوم کا مشترکہ اعزاز ہے اس موقع پر ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے صدر ریاست چوہدری لطیف اکبر کی آئین قانون جمہوریت عوامی حقوق کیلئے لا زوال جدوجہد کو سراہا اور انھیں لائن آف کنٹرول وادء لیپہ کے دورہ کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے تاریخ کے تعین کا یقین دلایا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مظبوط وفاق ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ کشمیر کی آزادی ریاستی تشخص قومی وقار کی محافظ ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں کی دورس پالیسیوں نے اعتماد سازی کو کوہ ہمالیہ کی طرح توانا کر دیا ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
