وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر مرزا شہزاد، سینئر نائب صدر گلشاد بٹ، نائب صدر جاوید عباسی، سیکرٹری جنرل سید شبیر حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد الیاس، جوائنٹ سیکرٹری اکبر مغل، سیکرٹری مالیات سید باسر علی، سیکرٹری اطلاعات مدیحہ عباسی، ممبران مجلس عاملہ ہارون مظفر قریشی اور راجہ رشید کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ معیار کی بہتری اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
*****
مظفرآباد(پی آئی ڈی ) 30 مئی 2026
سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی آزاد کشمیر محمد راشد حنیف نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نومنتخب صدر مرزا شہزاد، سینئر نائب صدر گلشاد بٹ، نائب صدر جاوید عباسی، سیکرٹری جنرل سید شبیر حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد الیاس، جوائنٹ سیکرٹری اکبر مغل، سیکرٹری مالیات سید باسر علی، سیکرٹری اطلاعات مدیحہ عباسی، ممبران مجلس عاملہ ہارون مظفر قریشی اور راجہ رشید کو مبارکباد پیش کی۔
*****
مظفرآباد(پی آئی ڈی)30مئی2026
ناظم تعلقات عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر طارق جمیل درانی نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے نومنتخب صدر مرزا شہزاد، سینئر نائب صدر گلشاد بٹ، نائب صدر جاوید عباسی، سیکرٹری جنرل سید شبیر حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد الیاس، جوائنٹ سیکرٹری اکبر مغل، سیکرٹری مالیات سید باسر علی، سیکرٹری اطلاعات مدیحہ عباسی، ممبران مجلس عاملہ ہارون مظفر قریشی اور راجہ رشید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔طارق جمیل درانی نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے میں شعور و آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی اور صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اترے گی۔

