آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی آزادجموں وکشمیر کوبطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا۔ اب الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی آزادجموں وکشمیر کوبطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا۔ اب الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے دستاویزات مکمل ہونے پر دو مزید سیاسی جماعتوں جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی آزادجموں وکشمیر کو رجسٹرڈ کر لیا ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن کے ایکشن پلان کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے لئے 30 مئی 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم مزید سیاسی جماعتوں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنے کے پیش نظر اس مدت میں 10 ایام کی توسیع کر دی گئی۔ اب سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون 2026 تک جاری رہے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق وہ تمام سیاسی جماعتیں جو آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کے تحت مقررہ شرائط اور قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ 10 جون 2026 تک آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن میں جمع کروا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کے انعقاد کے لئے تمام قانونی تقاضے بر وقت مکمل کرنے اور انتخابی نظام کو مزید مضبوط و مؤثر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

Share This Post

More To Explore