آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ممبر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل و نائب صدر راولپنڈی ڈویژن بنارس چوہدری اور اسسٹنٹ آٹارنی جنرل سید مسعود شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ممبر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل و نائب صدر راولپنڈی ڈویژن بنارس چوہدری اور اسسٹنٹ آٹارنی جنرل سید مسعود شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کو راولپنڈی ڈویژن میں پارٹی سرگرمیوں اور سیاسی حالات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور اداروں کی مضبوطی کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی فلاح و بہبود اور قومی یکجہتی کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سیاست کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ملاقات کے دوران سیاسی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore