وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا جب پوری ریاست میں افراتفری تھی ہم نے اس ریاست کے نظام کو سنبھالا، اپنے پاؤں پر کھڑا کیا تعمیر و ترقی کا پہیہ چلایا,سب سے بڑا ریاست کا تعلیمی پیکج دیا۔ ریاست کا نظام پھر سے بحال ہوا۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج عوام کا دیرینہ مطالبہ تحصیل گڑھی دوپٹہ حل ہوا جو تین چار حلقوں کی ضرورت تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی کی دعوت پر انکے حلقہ انتخاب گڑھی دوپٹہ میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مشیر حکومت سردار احمد صغیرچغتائی،معاون خصوصی مبشر منیر اعوان،ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر، بھی موجود تھے۔ گڑھی دوپٹہ میں سینکڑوں افراد دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ وزیراعظم نے ہار پہنا کر پارٹی میں ویلکم کیا۔ پروگرام میں امتیاز عثمانی، اعجاز عثمانی، فیاض عثمانی، فہیم عثمانی، شیراز عثمانی، ابوزر عثمانی، جعفر عثمانی، منیر احمد ستی، ڈاکٹر ملک آفتاب احمد، عبدالرشید اعوان، جہانگیر اعوان، ادیب بشیر، عدیل اخوانی، صدیق اعوان ریٹائرڈ انسپکٹر زراعت، غلام نبی لون، تاج دین، سدھیر جگوال، امتیاز ہاشمی، منگو خان و دیگر نے شمولیت اختیار کی۔وزیراعظم فیصل راٹھور نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ مظفرآباد سے میرا تعلق ایک وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے نہیں بلکہ میرے والد کی مظفرآباد سے محبت تھی ان کے قائم کیے گئے محبت کے رشتے ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔پیپلز پارٹی شہیدوں،غازوں اور عام ادمی کی جماعت ہے یہ سیاسی ورکر کی عزت اور قدر کرنے والی جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ خوبی ہے کہ یہاں پر لیڈر اور کارکن سب برابر ہیں۔ آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پھر طاقت ور ہوکر اقتدار میں آئے گی اور بازل نقوی صاحب دوبارہ اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
