وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں جاری پرائم منسٹر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر حکومت سردار احمدصغیر چغتائی، سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب، ڈی جی سپورٹس ملک شوکت حیات، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر ودیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے میچ دیکھا اور اختتام پر مشیر حکومت سرداراحمدصغیر چغتائی اور انصر یعقوب کے ہمراہ جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب کے دوران بائیک کی قرعہ اندازی بھی کی گئی۔نڑول اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہونے والی سرگرمیوں کی کامیابی خوش آئند ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ ریاست بھر کے اسٹیڈیم اور کھیل کے میدان آباد ہوں اور وہاں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ورلڈ کپ اسی سلسلے کی ایک اہم کاوش تھی جس کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آیا اور دور دراز علاقوں سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حویلی میں بھی اسٹیڈیمز کے منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کھیل کے میدانوں اور سپورٹس اسکیموں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر انہیں مناسب سہولیات میسر نہیں، اس لیے حکومت اسپورٹس انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کھیلوں کے اسٹیڈیمز اور سپورٹس سرگرمیوں کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ محدود وسائل اور مختصر وقت میں اسٹیڈیمز کی مینجمنٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور عوام خود ان اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، اتحاد اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں اور حکومت مستقبل میں مزید علاقوں میں کھیل کے میدانوں کی سہولیات فراہم کرے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
