نظامت اعلیٰ تعلقاتِ عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر اہتمام نائب ناظم اطلاعات میرپور محمد جاوید ملک کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف ، ناظم تعلقاتِ عامہ طارق جمیل درانی، نائب ناظم تعلقاتِ عامہ قراۃ العین شبیر، راجہ محمد سہیل خان، سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، خضر حیات، شمیم انجم عزیز، صغیر احمد، ساجد نذیر، سردارا کمل اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔شرکاء نے محمد جاوید ملک کی محکمانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں محمد جاوید ملک کی محکمہ اطلاعات کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت دیانتداری، محنت اور خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ ان کی خدمات کو محکمہ اطلاعات میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ، ناظم تعلقات عامہ اور افسران نے محمد جاوید ملک کو تحائف بھی پیش کیے۔ اس موقع پر محمد جاوید ملک نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر نظامت اعلیٰ تعلقاتِ عامہ اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ملازمت انہیں ہمیشہ اپنے افسران اور ساتھیوں کا تعاون حاصل رہا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
