کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔

کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفر آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفر آباد، نیلم اور جہلم ویلی، سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی اور نیلم نے شرکت کی۔اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء اور عید الضحیٰ کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے والے امور زیر بحث لائے گے۔ اس موقع پر کمشنر مظفر آباد ڈویژن نے ہدایت کی کہ موجودہ ملکی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مطابق حکومتی پالیسی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ عید الضحیٰ کے موقع پر عید کے اجتماعات کے دوران مرکزی عید گاہ ، مساجد ، مدارس ، امام بارگاہوں کے مقامات پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ گیسٹ ہاوسز ، ریسٹ ہاؤس، ہوٹلز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والوں کا روزانہ کی بنیاد مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے اور اس حوالہ سے ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے ہوٹلز/ ریسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مجسٹریٹس اور پولیس آفیسران کی مامورگیاں عمل میں لائی جائیں، عید الضحیٰ کے موقع پر بالخصوص اور موسم گرما میں سیاح حضرات کی کثیر تعداد میں آمد متوقع ہے۔ سیاح حضرات کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Share This Post

More To Explore