جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیرِ اہتمام تحریکِ آزادی کشمیر کے عظیم رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید اور عبدالغنی لون شہید کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہدائے کشمیر کی تحریکِ آزادی کیلئے گرانقدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو کشمیری عوام کیلئے مشعلِ راہ قرار دیا گیا۔تقریب سے سیکرٹری جنرل آل پارٹیز حریت کانفرنس پرویز احمد شاہ ایڈووکیٹ، ترجمان وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر شوکت جاوید میر، ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل و کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر راجہ محمد سجاد، لطیف خان، ڈائریکٹر قومی آگاہی ونگ سردار ساجد محمود ، حریت رہنما مشاق السلام، یوتھ پارلیمنٹ کے پرائم منسٹر عبداللہ امتیاز ایڈووکیٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل سردار علی شان، منیر احمد کنوشی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں تحریکِ آزادی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور کشمیری عوام اپنے شہداء کے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید اور عبدالغنی لون شہید نے حقِ خودارادیت اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدائے کشمیر باالخصوص شہدائے حول کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
