آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے معزز عدالت العالیہ کے فیصلہ بعنوانی ” وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن وغیره ” مصدره 05.10.2023 اور آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ ورولز 2020کے متعلقہ قوانین کی روشنی میں قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں و کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) آزاد جموں وکشمیر اور جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے پیش کردہ دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد مورخہ 21.05.2026 کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ایکشن پلان کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے لئے 30 مئی 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم مزید سیاسی جماعتوں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنے کے پیش نظر اس مدت میں 10 ایام کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون 2026 تک جاری رہے گا۔پریس ریلیز کے مطابق وہ تمام سیاسی جماعتیں جو آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کے تحت مقررہ شرائط اور قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ 10جون 2026تک آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں جمع کرواسکتی ہیں۔ یہ امر بھی وضاحت کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری یہ خبریں کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر نے 33 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے، بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی بلکہ سیاسی جماعتوں کی سابقہ رجسٹریشن معزز عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے فیصلہ کی روشنی میں ختم ہوئی تھی جبکہ رجسٹریشن کا موجود عمل تا حال مطابق فیصلہ معزز عدالت العالیہ والیکشنز ایکٹ 2020 جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کے انعقاد کے لئے تمام قانونی تقاضے بروقت مکمل کرنے اور انتخابی نظام کو مزید مضبوط و موثر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
