سابق ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں محکمہ مال و بحالیات اور پولیس کے افسران سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر، کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان، کمشنر بحالیات مسعود الرحمن، ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو چوہدری گفتار حسین، ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن، شوکت خان، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سردار طارق محمود، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے چوہدری مختار حسین کی خدمات کو سراہا اور انہیں ایک ماہر قانون دان، منتظم اور اصلاح پسند افسر قرار دیا انہوں نے آزاد کشمیر میں نافذ کیے گئے مختلف قوانین اور ایکٹس کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا، خصوصاً ریاستی تحفظ سے متعلق قانون کی تشکیل میں ان کی خدمات کو خاص طور پر یاد کیا گیا۔ لینڈ لا اور ریونیو قوانین کے شعبے میں ان کے علمی کام کو بھی سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ چوہدری مختار حسین کی تصنیف کردہ کتاب “AJK Manual of State Nationality Laws” ریاستی شہریت کے حوالے سے ایک اہم حوالہ سمجھی جاتی ہے۔ ان کے اقدامات کی بدولت محکمہ مال میں شفافیت اور عدالتی کارروائیوں میں بہتری آئی، اور زمین کے تنازعات کا فوری حل ممکن ہوا۔ چوہدری مختار حسین نے جوڈیشل ممبر بورڈ آف ریونیو کے طور پر ریونیو مقدمات اور اپیلوں کو بروقت حل کیا جس سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری مختار حسین نے کہا کہ ریاست کی خدمت ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور وہ ہمیشہ اس کی خدمت کے لیے دستیاب رہیں گے۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کی خدمات کو ایک قابل تقلید مثال قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ بھی دی گئی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
