یوم فتح معرکہ حق کے موقع پر قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن کے ہمراہ یادگار شہداء چھتر چوک مظفرآباد میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک افواج کے جوانوں نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں یوم فتح معرکہ حق کی مناسبت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خوشحال خان، سیکرٹریز حکومت دیگر متعلقہ حکام سمیت گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن، بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن، ریسکیو 1122 پولیس اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
