ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کر قادیانی ووٹرز کو عام انتخابی فہرستوں میں شامل کیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن ان تمام بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ علیحدہ ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نفاذ کے لیے باقاعدہ قانون سازی ناگزیر ہے، جو کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا آئینی اختیار اور دائرہ کار ہے۔ الیکشن کمیشن خود سے کسی نئی انتخابی فہرست یا علیحدہ لسٹ کے نفاذ کا مجاز نہیں۔ الیکشن کمیشن نے عدالت عالیہ کے فیصلے اور قانون ساز اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں قانون سازی کے لیے محکمہ قانون کو تین مرتبہ باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا ہے، تاہم تاحال مطلوبہ قانون سازی عمل میں نہیں لائی گئی۔ پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے اس امر کا اعادہ کیا کہ جیسے ہی متعلقہ قانون سازی مکمل ہوگی، کمیشن قانون کے مطابق فوری طور پر علیحدہ ووٹر لسٹوں سے متعلق تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند معلومات کے لیے صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
