ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے سانحہ پہلگام کی آڑ میں آپریشن سندھور میں چھ سات مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد کشمیر پر جارحیت کے خلاف معرکہ حق بنیان مرصوص کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پورے آزاد کشمیر میں یوم تشکر منایا گیا جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی ھدایت پر عشرہ اظہار یکجہتی افواج پاکستان کی قومی تقریبات میں عوام کے جوش و خروش نے پاکستان سے اظہار عقیدت کی نئی تاریخ رقم کر دی آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے بڑے چھوٹے شہروں قصبوں دیہاتوں میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کی تقریبات چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کشمیری عوام نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور عالمی امن قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر نوبل پرائز دینے کا پرزور مطالبہ کر دیا گزشتہ روز عشرہ یکجہتی افواج پاکستان کے چھٹے دن نڑول سٹیڈیم میں جشن فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کے میگا ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان حکومت شوکت جاوید میر نے کہا کہ نریندر مودی بھارت کیلئے روس کے گورباچوف ثابت ہونگے، پاکستان کی بری بحری فضائی افواج کے شاہینوں نے دفاع وطن پر قربان ہونے کے جذبے سے اپنے ڈیتھ وارنٹ پر خود دستخط کئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پاکستانی کشمیری عوام نے خودار، غیرت مند قوم ہونے کا عملی مظاہرہ کیا اور تاریخ عالم میں عزت، شہرت، نیک نامی کے جھنڈے گھاڑ دیئے وادئ لیپہ سمیت تیرہ انتخابی حلقوں کے عوام نے نظرنیہ استحکام پاکستان نظریاتی رشتوں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر پروان چڑھایا شوکت جاوید میر نے کہا افواج پاکستان نے مضافاتی علاقوں میں تعلیم صحت روزگار انفراسٹرکچر اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اقتدار سنبھالا تو افراتفری کا ماحول اپنے عروج پر تھا ایک منظم سازش کے تحت بھائی کو بھائی کے خلاف باہمی دست و گریباں کیا گیا اداروں کے درمیان بداعتمادی پیدا کر کے منفی پروپیگنڈہ کیا گیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی افواج پاکستان کا ہراول دستہ ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی سے افواج پاکستان کی دفاعی استعداد کار اور پیشہ ورانہ مہارت کو فول پروف کیا معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کے شانہ بشانہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے قومی موقف کا دفاع اور مسئلہ کشمیر پر متالی سفارتکاری کا مقدس مشن سر انجام دیا انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن اور دہشتگردی لا قانونیت انتہا پسندی بیرونی مداخلت روکنے کیلئے بھی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستان اور افواج پاکستان اہل کشمیر کی ریڈ زون ہیں ریڈ لائن کراس کرنے والوں کا عبرتناک انجام چشم فلک دیکھتی ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
