ریجنل آفس وفاقی محتسب مظفرآباد کی مداخلت پر ریٹائر فوجی کی پنشن بحال۔ترجمان وفاقی محتسب مظفرآبادکے مطابق حوالدار ریٹائر الف خان ساکنہ ہمروتہ کروٹیاں، تحصیل پلندری، ضلع سدھنوتی نے وفاقی محتسب میں شکایت درج کروائی تھی کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے اس کی پنشن بند ہے۔ ریٹائر حوالدار کا کہنا تھا کہ وہ سال 1974 میں ریٹائر ہوا اس کے بعد پنشن حاصل کرتا رہا لیکن گزشتہ اٹھارہ ماہ سے اس کی پنشن بند ہے۔ وہ ایک عمر رسیدہ غریب آدمی ہے اس کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ لاہور کنٹرولر ملٹری اکاونٹس آفس کے چکر لگا ئے اور پنشن بحال کرائے۔لہذاوفاقی محتسب کا ادارہ اس کی پنشن بحال کرائی جائے۔چنانچہ سردار جاوید ایوب ایڈوائزر وفاقی محتسب ریجنل آفس مظفرآباد نے کنٹرولر ملٹری اکاونٹس آفس لاہور کو نوٹس جاری کیا۔ نوٹس کی اجرائیگی کے بعد شاکی کی پنشن جس کے واجبات آٹھ لاکھ پچپن ہزار تین سو (855300) بنتے تھے کی فوری ادائیگی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس ضمن میں کنٹرولر ملٹری اکاونٹس نے تحریری جواب ہمراہ آٹھ لاکھ پچپن ہزار تین سو روپے کی ادائیگی کی رسید کے وفاقی محتسب ریجنل آفس مظفرآباد کو جمع کروائی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
