ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی کی سنٹرل پریس کلب مظفرآباد آمد۔ سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے ممبران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد سہیل مغل نے ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی کو سنٹرل پریس کلب مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہا اور انکو بطور سربراہ محکمہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی نے کہا کہ میں صحافی برادری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ عزت بخشی، میڈیا برق رفتاری سے ترقی کر رہا ہے اور ہم سب نے مل کر روایتی صحافت سے نکل کر نئے رجحانات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے، محکمہ اطلاعات میں نئے رجحانات متعارف کروا رہے ہیں، صحافیوں کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ضروری ہے۔ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور محکمہ اطلاعات کی ترقی کیلئے سب مل کر کام کریں گے، بہتری کیلئے آپ کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد سہیل مغل نے کہا کہ ناظم تعلقات عامہ طارق درانی کی بطور سربراہ محکمہ ہم سب کیلئے خوشی کا باعث ہے، موصوف کے صحافتی صنعت میں وسیع تجربے اور ذرائع ابلاغ پر مکمل دسترس کی بناء پر صحافی برادری کی ان پر امیدیں وابستہ ہیں، ہم توقع کرتے ہیں آفیسر موصوف آزاد کشمیر کی صحافت اور محکمہ اطلاعات میں نئے رجحانات کو متعارف کرائیں گے، اس موقع پرجنرل سیکرٹری شہزاد لولابی، صدر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آصف رضا میر، سابق صدور پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، طارق نقاش، سینئر صحافی امتیاز اعوان، جاوید ہاشمی، اسلم میر، سیکرٹری مالیات انصر خواجہ، سابق سیکرٹری جنرل راجہ افتخار، بشارت مغل، سابق نائب صدر تنویر تنولی، دیگر عہدیداران نے ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سنٹرل پریس کلب مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور صحافتی صنعت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور محکمہ اطلاعات کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چئیرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی، آفیسران اطلاعات آصف حسین نقوی، محمد حنیف خواجہ، ساجد نذیر بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
