ملت اسلامیہ کو دنیا اور روز محشر سرخرو کرنے کی رب العالمین نے شافع محشر رحمۃ للعالمین سے عقیدت رکھنے کے انعام میں جنت الفردوس عطا کرنے کی خوشخبری سنا رکھی حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد سے سرکشی پر گرفت ہوگی پاکستان رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی لیلتہ القدر والی رات کو دو قومی نظرئیے پر معرض وجود میں آیا جو تاقیامت قائم ودائم رہے گا جس کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح اوراپریشن سندھور میں بھارت کی عبرتناک شکست نے عالمی تبدیلیاں رونما کر دی ہے بھارت کی پاکستان اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کے بعد اسلامی ممالک کا عالمی امن کیلئے مثالی کردار تاریخ عالم کا روشن باب ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان حکومت شوکت جاوید میر نے تحریک تحفظ جہلم ویلی کے زیر اہتمام ہٹیاں بالا گراؤنڈ میں عظیم الشان سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح فرعون کے محل میں موسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے پرورش کرائی اسی طرح عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو لاکھڑا کر کے تاریخ ساز فتوحات کا اعزاز بخشا دریں اثناء معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے عشرہ یکجہتی افواج پاکستان کے تیسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت میں اتحاد و یگانگت کے فکری ردعمل کی وجہ پاکستان فیصلہ سازی اور کامیاب سفارتکاری کا لوہا منوا چکا ہے اسی وجہ سے پاکستان اور افواج پاکستان کشمیری عوام کا قابل بھروسہ اور اسلامی ممالک کا مظبوط قلعہ ہے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے علاؤہ دہشتگردی انتہا پسندی لا قانونیت روکنے میں بھی جانوں کے نذرانے پیش کئے امن و سلامتی چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال اور قوم سکھ و سکون کو متاثر نہیں ہونے دیا اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر جب ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے پنڈال میں پہنچے تو ان کا خیر مقدم کیا گیا انھوں نے عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر علامہ جمیل جامی علامہ عمران ہمدانی اور ابو محمد سمیت ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا بلا تخصیص شکریہ ادا کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کو عوام کی جانب سے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
