وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ نے وزیراعظم کو ہسپتال کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ نے وزیراعظم کو ہسپتال کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، سردار فہد یقعوب، پرنسپل محترمہ بےنظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر فیصل بشیر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین ، پروفیسرز ڈاکٹر بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز را ٹھور نے اس موقع پر ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام الناس کو جدید اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے 20 ملین روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مکمل ہسپتال کا درجہ دینے کیلئے معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے میرپور ڈی ایچ کیو کی ایمرجنسی پر بھاری لوڈ ہونے پر اس کی ایمرجنسی کو 12 بیڈ سے بڑھا کر 24 کردیا گیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سالانہ بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 60 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے کشمیر کیتھ لیب کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے بائی پاس اور اسٹنٹ کی جدید سہولیات فراہم کرنے، جبکہ ہسپتال کی سیکیورٹی اور بہتری کے لیے چار دیواری کی تعمیر کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مظفرآباد کے کارڈیک ہسپتال کی طرز پر ایک مکمل اور جدید دل کے علاج کے مرکز میں تبدیل کیا جائے گا، تاکہ خطے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر آ سکیں۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد سلیم کی جانب سے کے آئی سی عطیہ کرنے جیسی عظیم کار خیر پر ان کے صاحبزادے رافع سیلم کا شکریہ ادا کیا ۔

Share This Post

More To Explore