محکمہ زراعت کے شعبہ ٹریننگ اینڈ ایڈاپٹیو ریسرچ سینٹرگڑھی دوپٹہ اور توسیع مرکز کہوڑی کی جانب سے “آرگینک گرورز پرسچہ” میں ادرک کا ٹرائل لگا دیا گیا۔ ہفتہ کے روزٹریننگ اینڈ ایڈاپٹیو ریسرچ سینٹر گڑھی دوپٹہ سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ امتیاز حسین، سید ریاض حسین، زراعت آفیسر کہوڑی جاوید ریاض اور آرگینک گرورز کے آنر سہیل خان نے اپنی نگرانی میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد و نشتر فارم اسلام سے لایا جانے والا ادرک کا سیڈ اور ٹشو کلچر سے تیارکردہ پودے کاشت کروائے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی جانب سے مہیا کیے گے پوداجات میں ٹشو کلچر سے تیار کردہ تیںن لائن اور رائی زوم سے تیار کردہ پوداجات شامل ہیں جبکہ نشتر فارم اسلام آباد سے فراہم کئے گئے پوداجات رائی زوم سے تیار کردہ ہیں۔ ٹریننگ اینڈ ایڈاپٹیو ریسرچ سینٹر سے پہلی مرتبہ ادرک کے سیڈ کا فیلڈ میں ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد مختلف علاقوں میں ادرک کی مختلف اقسام کی پیدوار کا جائزہ لینا ہے۔ اس موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے آفیسران کا کہنا تھا کہ ٹریننگ اینڈ ایڈاپٹیو ریسرچ سینٹر نے گزشتہ سال ادرک کی مختلف اقسام کا ٹرائل کیا جو کامیاب رہا۔ اب ہماری کوشش ہے کہ اس نقد آور فصل کو مختلف علاقوں میں کاشت کرتے ہوئے اسکا تجزیہ کیا جس سکے۔ آج پہلی مرتبہ یہ ریسرچ سینٹر سے باہر کاشت کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف اقسام کی پیدوار کا جائزہ لے کر اسے مزید بڑے پیمانے پر کاشت کیا جا سکے۔ آرگینک گرورز پرسچہ پر چونکہ روایتی فصلوں سے ہٹ کر جدید طرز پر نئی فصلوں کی کاشت کی جاتی ہے اس لیے آج ہم نے یہاں ادرک کی مختلف اقسام کا ٹرائل لگایا ہے۔ آنے والے وقت میں ہم یہاں مختلف نئی ورائٹی کے نقد آور فصلوں کی کاشت بھی کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
