وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور دو روزہ دورے پر میرپور پہنچ گئے۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور دو روزہ دورے پر میرپور پہنچ گئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر جب منگلا پل ( باب سلطان ) میں اپنے وزراء چوہدری علی شان سونی ، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب اور ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو چوھدری یاسر سلطان وزیر فزیکل پلاننگ ، چوہدری ارشد حسین وزیر برقیات ، چوہدری صہیب ارشد امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف ، عامر ذیشان ڈی جی پولیٹیکل آفئیرز ، کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیر اعظم چوہدری ارشد ، چوہدری فخر الزمان گلپیڑہ، ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم ، ایس ایس پی خرم ، چیرمین ضلع کونسل چوہدری اختر گوگا ، مئیر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان خالد ، چیرمین ضلع زکواتہ راجہ ظفر اللہ ، پیپلز پارٹی آزادکشمیر میرپور ڈویژن ، ضلع ، تحصیل اور سٹی میرپور کے عہدیداران کے علاوہ جے کے پی ایس ایف ، پی وائی او سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے والہانہ استقبال کیا ۔ انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور گلے میں مالا ڈالیں ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں ، چیمبر آف کامرس ، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں وزیر اعظم فیصل راٹھور کو ویلکم کیا ، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وزیر اعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اور ڈھول کی تھاپ پر جئیے بھٹو ، جئیے بینظیر ، جئیے زرداری ، جئیے بلاول ، جئیے فریال اور جئیے فیصل کے پر چوش نعرے لگائے ۔ بعد ازاں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور وزراء کرام اور ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس میں یونین کونسل کھاڑک روانہ ہو ئے ۔

Share This Post

More To Explore