آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی جانب سے مشرق وسطی میں پاکستان کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کو ایوان نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی جانب سے مشرق وسطی میں پاکستان کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کو ایوان نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔ ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی جانب سے پیش کر دہ قرارداد میں کہا گیا کہ امریکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ درحقیقت تیسری عالمی جنگ کا موجب بن سکتا تھا۔ دنیا تباہی کے دہانے پر تھی ایسے میں پاکستان کا کردار قابل فخر اور بہترین ثالث کا نظر آیا۔ یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ پاکستان نے اس جنگ کو رکوانے کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ بالخصوص فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جس خلوص اور یکجہتی کے ساتھ سیز فائر یقینی بنایا، اس پر یہ ایوان ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ پاکستان نے اس جنگ کو رکوانے اور امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر ایک لافانی کردار ادا کیا۔یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ ثالثی کے اس کردار نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار نہ صرف بلند کیا ہے بلکہ دنیا میں ایک معتبر اور با اعتماد ثالث کار بن کر ابھرا ہے۔ یہ اجلاس اس سفارت کاری اور ثالث کاری کے تمام کرداروں کو سلام پیش کرتا ہے۔

Share This Post

More To Explore